(ویب ڈیسک): پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہوریوں کو اللّٰہ تعالیٰ کی علیحدہ مخلوق قرار دے دیا۔ یہ بیان انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کرونا سے متعلق سوال کے جواب میں دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کی طرف سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا کہ وبا پھیل رہی ہے احتیاط کریں لیکن عوام بجائے احتیاط کے گمراہی پھیلاتی رہی۔ لاہوریوں نے کرونا کو مذاق جانا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہوری کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتے اور ہر چیز کو محض تماشے کی طرح دیکھتے ہیں۔
pic.twitter.com/8Kxozf34rh#Lahore
— 🔭 (@TwetterExperts) June 16, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ لاہوری کرونا کو حکومت پاکستان کے لیے غیر ملکی فنڈنگ کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہیں اور اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ماسک اس لیے نہیں پہنتے کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہو گی جتنی کہ ہم ہیں۔
بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی چینل کے ذریعے لاہور کی عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی لاہوری ہیں، اور انہوں نے صرف عوام کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔