(ویب ڈیسک): ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک اداکار انجین التان دوزیتان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
انجین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی تصدیق ترک سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی کر دی گئی ہے۔ خبریں ہیں کہ ارطغرل غازی کے نام سے مشہور یہ اداکار نجی کمپنی کی جانب سے خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ انجین التان نے لاہور پہنچ کر سوشل رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وہ اپنے دوسرے گھر پاکستان بخیریت و آفیت پہنچ گئے ہیں۔
Finally At 2nd Home Pakistan
Lahore Airport
🇵🇰🇹🇷
.https://t.co/A75CLS3edi.#EnginAltanDuezyatan #Visit2Pakistan#ErtuğrulGazi #ErtugrulGhazi#enginaltandüzyatan#Enginaltan pic.twitter.com/NRp3bDB1nk
— Engin Altan Duzyatan (@EnginAltanDuz) December 10, 2020
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انجین التان دوزیتان کے دورہ پاکستان کی چہ مگیوئیاں ہوتی رہی ہیں لیکن اب انہوں نے اچانک لاہور پہنچ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اداکار لاہور کے علاوہ اسلام آباد کا بھی دورہ کریں گے۔ تاہم ترک سفارتخانے کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی دیگر مصروفیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
قارئین کو یاد رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظ٘م عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔