قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی 1

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی

اسلام آباد: 

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایک لاکھ پر ماہانہ 1230 کے بجائے 1040 روپے ملیں گے۔

 نیشنل سیونگز کی اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشن بینیفٹ کی شرح منافع 14.76 سے کم کر کے 12.48 فیصد کر دی گئی ہے۔

منافع میں کمی کے  بعد اب ایک لاکھ پر ماہانہ 1230کے بجائے 1040 روپے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر ہر چھ ماہ بعد 6350 کے بجائے 5500 روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ہر ماہ 1080 کے بجائے 910 روپے اور  ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ اب دس سال کے بعد 340000 کے بجائے 276000 ملیں گے۔

 
 
 

Leave a Reply