قلب حسین صدرسپریم کورٹ بارمنتخب،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری 1

قلب حسین صدرسپریم کورٹ بارمنتخب،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

لاہور:عاصمہ جہانگیرگروپ نے سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیت لیا ، عاصمہ جہانگیرگروپ کے صدارتی امیدوار سیدقلب حسن سپریم کورٹ بارکے صدرمنتخب ہوگئے ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیرگروپ کے صدارتی امیدوار سیدقلب حسن نے 582ووٹ حاصل کئے ،حامدخان گروپ کے صدارتی امیدوارشعیب شاہین 399ووٹ حاصل کرسکے ،صدراورنائب صدرکی سیٹ پر عاصمہ جہانگیرگروپ کے امیدوارکامیاب ہوگئے ،سیکرٹری جنرل کی سیٹ حامد خان گروپ کے امیدوارلے اڑے ،کامیابی کی خبرملتے ہی عاصمہ جہانگیرگروپ کے حامیوں نے جشن مناناشروع کردیا،ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالتے رہے ۔ ق لیگ کے صدرچودھری شجاعت اورسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ، مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر اور مونس الٰہی ایم این اے نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں 1299 سے 981 وکلا نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے ۔ سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل گروپ کے امیدوار شمیم الرحمان کامیاب قرار پائے ۔ پنجاب سے نائب صدر کی نشست پر غلام مرتضیٰ چودھری نے کامیابی حاصل کی، نومنتخب صدر نے کہا کہ جمہوریت کی فتح ہوئی۔ نومنتخب سیکرٹری شمیم الرحمن ملک نے کہا کہ وکلا سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔نائب صدر غلام مرتضیٰ چودھری نے ساتھ دینے پر وکلا کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply