لاہور(ویب ڈیسک) یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری اہم میچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ ناردرن نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 341 رنزبنالیے ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کےکپتان فخر زمان نے نو ٹاس قانون کے تحت پہلے بالنگ کرنے کا اعلان کیا تو ناردرن کے بلے بازوں نے متاثرکن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ محض 28 رنزپر پہلی وکٹ گرنے کے بعد اوپنر ذیشان ملک اور علی سرفراز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70رنز کی شراکت قائم کی۔ اوپنر ذیشان ملک 61اور علی سرفراز 50 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کے بعد فیضان ریاض، حماد اعظم اور سرمد بھٹی نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
191 رنز کے مجموعی اسکور پر فیضان ریاض 63 رنزبناکر آٹ ہوگئے ، جس کے بعد سرمد بھٹی اور حماد اعظم کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 136رنزکی شراکت قائم ہوئی۔ حماد اعظم 76 رنز بناکر آٹ ہوگئےتاہم سرمد بھٹی 70 کے انفرادی اسکور کے ساتھ جمال انور کے ہمراہ میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر ساجد خان 3وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز عبداللہ شفیق اور کپتان احمد شہزاد کی سنچریوں کی بدولت سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 339 رنزبنالیے ہیں۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر سلمان بٹ 24 کے مجموعی اسکور پرآٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم عبداللہ شفیق اور احمد شہزاد نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا ۔دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے 179 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے16 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 133 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد نے 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کے بعد عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آٹ ہوئے تو عثمان صلاح الدین اور کامران اکمل نے سنٹرل پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ کی کمان سنبھال لی۔ عثمان صلاح الدین 53 اور کامر ان اکمل 30 کے انفرادی اسکور کے ساتھ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔سدرن پنجاب کے فاسٹ بالر راحت علی 2وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ادھرایونٹ میں پانچویں پوزیشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز بلوچستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔ کپتان عمران فرحت اور اکبرالرحمن کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت بلوچستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 271 رنزبنالیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ نے نوٹاس قانون کے تحت پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بلوچستان کے اوپنرز عمران بٹ اور عظیم گھمن 8 کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم مڈل آرڈر بلے بازوں عمران فرحت اور اکبرالرحمن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو دبا سے نکالا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 263 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ عمران فرحت 137 اور اکبرالرحمن 121 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ سندھ کے سہیل خان اور میر حمزہ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔