فیشن شوکے دوران ماڈل کی سینڈل ٹوٹنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل 1

فیشن شوکے دوران ماڈل کی سینڈل ٹوٹنے کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

کراچی: 

فیشن پاکستان ویک کے دوران ریمپ پرواک کرتی ماڈل کی اچانک سینڈل ٹوٹ گئی جس کے بعد ماڈل کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ لوگ حیران رہ گئے۔

کراچی میں منعقد ہونے والا تین روزہ پاکستان فیشن ویک جہاں معروف ڈیزائنرزکے جھلمل کرتے لباس کی وجہ سے یاد گاررہے گا، وہیں فیشن شو کے دوران کچھ ایسے واقعات پیش آئے جنہیں لوگ بہت عرصے تک بھول نہیں پائیں گے۔ جیسے فیشن شو کے دوران ڈیزائنرصبا اسد کا واک کرتے ہوئے ریمپ پرگرنا، ہادیہ ہاشمی کا ’’اللہ ہو‘‘ پڑھنا اورشنیرا اکرم کا اونچی ایڑی کی سینڈل کے بجائے جوگرزپہن کر ریمپ پرواک کرنا۔ لیکن فیشن شوکے دوران گزشتہ روزایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جسے دیکھ کرلوگ خوشگوار حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔ ریمپ پر جب تمام ماڈلزجھلمل کرتے لباس پہن کر واک کررہی تھیں اس وقت ایک ماڈل کی سینڈل ٹوٹ گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شنیرا اکرم کے لباس میں پھنس کر ڈیزائنرریمپ پر واک کرتے ہوئے گرگئیں

 
 

اس موقع پرماڈل کیشا صدیقی نہایت شرمندہ نظرآئیں تاہم ماڈل کے ساتھ چلتے ہوئے مرد ماڈل سبحان اعوان نے نہ صرف خاتون کو سنبھالا بلکہ نیچے بیٹھ کر اس کے پیروں سے ٹوٹی ہوئی سینڈل نکال کر اپنے ہاتھ میں لے لی اور اس طرح چلنا شروع کردیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ہال یہ منظر دیکھ کر تالیوں اور چیخوں سے گونج اٹھا اورلوگوں نے ماڈل سبحان اعوان کے اس عمل کو خوب سراہا۔

اپنے ساتھی ماڈل کی مدد کے بعد کیشا صدیقی  نے شرمندہ ہونے کے بجائے نہایت پُروقار انداز میں ریمپ پر واک جاری رکھی۔ سوشل میڈیا پرسبحان اعوان کی بے حد تعریف کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سبحان اعوان جیسے مَردوں کی ضرورت ہے جو عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ صرف سوشل میڈیا صارفین نے نہیں بلکہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی سبحان اعوان کے اس عمل کو سراہا ہے۔

Leave a Reply