(ویب ڈیسک): پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارت اور خفیہ ایجنسی را کے سابق ڈائریکٹر کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔
ٹیوٹر کی ایک پوسٹ میں انہوں نے را ایجنسی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کا پاکستان کے لیے جدید جنگی بحری جہاز بنانا دو مسلم ممالک کا آپس کا معاملہ ہے اور یہ بھائی چارہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے لیے جذبات اور احساسات کا ترجمان ہے۔
Major we can smell the burn of different parts of your body. live in your “Auqaat” not come outside of your “Auqaat”..It’s a matter btw two brother Muslim countries which have long lasting sentiments and emotions for each other.جلتے رہو منا بھائی پاکستانی جلنے کی بو سونگھ رھے ہیں https://t.co/RwBsJKFr9L
— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) June 12, 2020
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لیکن اس بھائی چارے پر را کے ریٹائرڈ میجر گوروآریا کے جلنے کی بو آ رہی ہے۔ انہوں نے را کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “جلتے رہو منا بھائی پاکستانی جلنے کی بو سونگھ رھے ہیں”.