فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی شہبازشریف سے ملاقات 1

فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی شہبازشریف سے ملاقات

(ویب ڈیسک): حکومت کی اتحادی جماعت فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی قیادت میں وفد نے جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے شہبازشریف کو پیر پگاڑا کا پیغام پہنچایا ۔محمد علی درانی نے بتایا کہ شہبازشریف کی رائے تھی کہ پیر پگاڑا نے اچھا پیغام دیاہے، شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد کیلئے ہر حد تک جاﺅں گا ۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی نے شہبازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کا پیغام شہبازشریف کو پہنچایا ہے ، شہبازشریف کو ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی تجویز دی ہے ، ٹریک ٹو ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے ،اس وقت پاکستان کا مفاد اس ٹکراﺅ کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنے میں ہے ، اس وقت پاکستان کا مفاد یکجہتی میں ہے ،اپوزیشن اور حکومت کی یکجہتی پاکستان کیلئے اچھی ہے ،ٹکراﺅ کے بعد بھی ڈائیلاگ ہی ہوتے ہیں ،شہبازشریف نے کہا کہ اتحاد کیلئے ہر حد تک جاﺅں گا ، شہبازشریف اپوزیشن کا اتحاد چاہتے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاست میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع کیا جائے مولانا فضل الرحمان سے مسلسل رابطے میں ہوں ، شہبازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ جیل میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا ، ملک میں تکرار کی بنیاد کو ختم ہونا چاہیے ، عوام چاہتے ہیں کہ ملک میں اتحاد پیدا ہونا چاہیے ،ٹکراؤکے نتیجے میں جو آگ لگے گی اس میں سب جلیں گے ،اس ٹکراؤ میں ہارنے والا تو ہارے گا، جیتنے والا بھی ہارے گا ،ہمیں بیک ٹو سیاست اور بیک ٹو پارلیمنٹ میں جانا ہے ، آپ اپوزیشن کو گرفتار کر لیں گے تو ڈائیلاگ کے راستے بند ہو جائیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں کی سمجھنے والی قوتیں ڈائیلاگ چاہتی ہیں،میں جو بات کہہ رہا ہوں وہ اسٹیبلشمنٹ، حکمران اور اپوزیشن کے حق میں ہے، ملکی قیادت سے میں ذاتی طور پر رابطے میں ہوں،ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے اختلاف پیدا ہو، پی ڈی ایم کے فیصلے کے ہم سب پابند ہیں، پارٹی فیصلے کے شہباز شریف، میاں نواز شریف پابند ہیں،ہم چاہتے ہیں دونوں پارلیمنٹ میں جائیں، گفتگو شروع کریں،ہر سوچنے والا چاہتا ہے ٹکراو¿ پاکستان کے حق میں نہیں ہے،یہ ڈائیلاگ ایکسپوز نہیں ہوتے ان کے نتائج ایکسپوز ہوتے ہیں،ٹکراو¿ کو ختم کرنے کیلئے ہم یہاں انتہائی عاجزی کے ساتھ آئے ہیں ۔

Leave a Reply