عید الاضحی کی چھٹیاں ۔۔۔۔۔ کب سے کب تک؟؟؟ 1

عید الاضحی کی چھٹیاں ۔۔۔۔۔ کب سے کب تک؟؟؟

(ویب ڈیسک): وزارت داخلہ نےعیدالاضحیٰ کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیاں 20 جولائی سے 22 جولائی بروز منگل، بدھ، جمعرات ہونگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کی منظوری دی گئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 5 چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے صرف تین چھٹیوں کی منظوری دی۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 20، 21 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

Leave a Reply