پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس اس وقت مقبول ہونے والے ڈرامے ‘عہد وفا’ میں اپنے کردار کے لیے مداحوں کی خوب تعریفیں بٹور رہیں ہیں۔
29 سالہ زارا نور عباس ہم ٹی وی کے اس ڈرامے میں نوری نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ عثمان خالد بٹ نے ان کے شوہر کا کردار نبھایا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں۔
عثمان خالد بٹ کے علاوہ اس ڈرامے میں احد رضا میر، احمد علی اکبر اور وہاج علی اہم کردار نبھارہے ہیں جبکہ علیزے شاہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ڈرامے کے چند ایسے کردار ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر بےحد مقبول ہورہے ہیں جن میں ایک گلزار حسین کا ہے جبکہ دوسرا زارا نور عباس کا کردار ‘رانی’ ہے۔یسے تو اس ڈرامے میں اداکاروں کے کردار زیادہ اہم ہے البتہ زارا نور عباس اپنی کردار کے باعث کافی داد وصول کررہی ہیں۔
ڈرامے میں کاسٹ کے حوالے سے زارا نور عباس نے حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینٹنڈ کی اردو سروس کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عہد وفا کے ساتھ ساتھ اپنی فلمز ‘چھلاوا’ اور ‘پرے ہٹ لو’ کے حوالے سے بھی بات کی۔زارا نور عباس عہد وفا کا حصہ کیسے بنی، یہ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پرے ہٹ لو کی تشہیر کررہی تھی جب میرے دوست نے مجھے عہد وفا کا بتایا، سیفی حسن اس کی ہدایت کررہے تھے، میں ذاتی طور پر سیفی حسن کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند تھی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں نے پھر شہریار منور سے اجازت لی جو پرے ہٹ لو کے پروڈیوسر بھی تھے، تاکہ میں فلم کی تشہیر کو چار روز کے لیے چھوڑ کر اس ڈرامے پر کام کرسکوں’۔