عبوری ریونیو شارٹ فال ڈیڑھ سو ارب سے تجاوز کرنے کا امکان 1

عبوری ریونیو شارٹ فال ڈیڑھ سو ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

اسلام آباد: 

ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کرڈیڑھ سو ارب روپے سے تجاوز کرنیکا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ میں سات سو ارب روپے کے ٹیکس لگانے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کی تمام ترکوششوں کے باوجود رواں مالی سال جولائی تا اکتوبرکے دوران ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کرڈیڑھ سو ارب روپے سے تجاوز کرنیکا امکان ہے جبکہ صرف اکتوبرکے دوران 39 ارب روپے کے عبوری ریونیو شارٹ فال امکان ہے۔

 

اکتوبرکے دوران ابتک 276 ارب کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں اور اس لحاظ سے ایف بی آر کو رواں ماہ کیلئے مقرر کردہ 376ارب بارہ کروڑ 60 لاکھ کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف کیلئے اگلے دو دنوں میں100 ارب بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہونگی۔

Leave a Reply