عامر لیاقت سے پیسوں کیلئے شادی کرنے کے الزام پر طوبیٰ عامر کا جواب 1

عامر لیاقت سے پیسوں کیلئے شادی کرنے کے الزام پر طوبیٰ عامر کا جواب

کراچی: 

نامور پاکستانی میزبان، سیاستدان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے اور پیسوں کے لیے عامر لیاقت سے شادی کرنے کا الزام لگانے والے صارفین کو کرارا جواب دیا ہے۔

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے باعث سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم ان کا شمار ان مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہتے ہیں لیکن طوبیٰ تنقید کرنے والوں پر بھڑکنے کے بجائے انہیں نہایت پُرسکون انداز میں جواب دیتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران لوگوں نے طوبیٰ عامر سے دلچسپ اور چبھتے ہوئے سوالات کیے۔  ایک صارف نے عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر کی عمر کے فرق کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ نے شادی کے لیے عامر انکل کو ہی کیوں منتخب کیا جب کہ دنیا میں ان سے بہتر انسان موجود تھے؟

طوبیٰ عامر نے اس سوال پر بھڑکنے کے بجائے نہایت اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا وہ دنیا کے ان بہت سارے اچھے لوگوں سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔

ایک اور صارف نے سوال پوچھا کیا آپ واقعی عامر لیاقت سے محبت کرتی ہیں یا آپ نے ان سے پیسوں کے لیے شادی کی ہے؟ اس سوال پر طوبیٰ ذرا غصے میں آگئیں اور صارف کو کافی تفصیلی جواب دیتے ہوئے لکھا، شادی مذاق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے پاس اتنا وقت اور توانائی ہے کہ وہ انہیں پیسوں کے لیے شادی کرنے میں ضائع کرے۔

میں ایک بہت اچھے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور عامر لیاقت سے شادی کرنے سے قبل بھی میں اچھا کمارہی تھی۔ آپ لوگوں کو اس طرح کی باتیں لکھتے ہوئے دھیان رکھنا چاہیئے۔ سوچیں اگر کوئی آپ کے شوہر یا فیملی کے بارے میں اس طرح کی باتیں لکھے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ خدا میرے عامر لیاقت کو صحت، لمبی زندگی اور کامیابی عطا کرے، آمین۔

Leave a Reply