عامرلیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار 1

عامرلیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار

کراچی: 

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ ومیزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت نے شو کے دوران اپنی بیوی طوبیٰ کے سامنے ایک بار پھر ان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ فضا علی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان ان سے پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہے  آپ کے شو میں عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے سامنے اظہار کیا کہ وہ آپ کے ساتھ شادی کے خواہشمند تھے تاہم آپ نے انہیں منع کردیا تھا آپ کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی۔

فضا علی نے کہا کہ عامرلیاقت نے طوبیٰ کے سامنے تو ابھی کہا لیکن وہ میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بہت پہلے کرچکے تھے۔ فضاعلی نے کہا عامر صاحب بہت اچھے اورصاف دل کے انسان ہیں اور جو وہ سوچتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں۔

اداکارہ فضا نے کہا کہ  جب میری طلاق ہوئی اور اس بات کا علم عامر لیاقت کو ہوا تو انہوں نے  بہت صاف دل کے ساتھ مجھے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہوں اوردنیا کے سامنے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس وقت ان کی پہلی بیگم بھی ساتھ ہی تھیں۔ لیکن اس وقت میں طلاق ہونے کی وجہ سے بہت ڈپریشن میں تھی لہذٰا میں نے یہ بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دی۔

فضا علی نے مزید کہا کہ بہت وقت کے بعد میں نے عامر لیاقت کی طوبیٰ کے ساتھ شادی کا سنا، دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے ان دونوں کی شادی کا سن کر بہت خوشی ہوئی۔ فضا علی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں عامر لیاقت اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ ان کے شو میں شریک ہوئے اورایک بار پھرخواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی، میں ابھی بھی راضی ہوں طوبیٰ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بعد ازاں فضا علی نے ہنستے ہوئے کہا عامر لیاقت ہر بات ایسے ہی کہہ دیتے ہیں۔

Leave a Reply