عاطف اسلم کی ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈائیلاگ بولنے کی ویڈیو وائرل 1

عاطف اسلم کی ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈائیلاگ بولنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: 

گلوکار عاطف اسلم نے ہمایوں سعید کا مشہور ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ منفرد انداز سے ادا کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گھر ہو یا سوشل میڈیا، ان دنوں ہر طرف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ کا چرچا ہے، اب دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی زبان پر بھی اسی ڈرامے کا تذکرہ ہے۔ اس ڈرامہ نے عاطف اسلم پر بھی سحر طاری کردیا ہے اور انہوں نے اس ڈرامہ کا مشہور ڈائیلاگ منفرد انداز سے بول کر مداحوں کو ایک نئی ویڈیو فراہم کردی۔

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کی ابتداء میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔

عدنان صدیقی نے بھی بتایا کہ اُن کے ساتھ عاطف اسلم ہیں اور جب انہوں نے اپنے موبائل کا رخ عاطف کی جانب کیا تو عاطف نے منفرد انداز کے ساتھ عدنان صدیقی کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ’ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔

Leave a Reply