asim saleem bajwa

عاصم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہوگا

ویب ڈیسک : ( عاطف شیرازی) ابلاغی حکمت عملیوں کے ماہر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر میڈیا کے ذریعے بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نیو میڈیا، آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا ٹولز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور کرانے کا فن بخوبی جانتے ہیں، ماضی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کو اپنےبام عروج تک پہنچایااو ر یہ بات زبان زد عام ہے کہ یہ جنر ل عاصم باجوہ ہی تھے جنہوں نے ٹوئیٹر پر فوج کے تعلقات عامہ کو 3 ملین فالورز دیے۔

کہا جارہا ہے ان کی تقرری سے حکومتی سوشل میڈیا ٹیم مستحکم و متحرک ہوگی اور حکومت کے خلاف چلنے والی تمام مہموں کا بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔

عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے پر تقرری کے ساتھ ہی وکی پیڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایک تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل رہ چکے ہیں جو جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں بطور انسپکٹر جنرل آرمز بھی قومی و عسکری خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

جون 2012 سے دسمبر 2016 تک ڈی جی آئی ایس پی آرخدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ فوج کے وہ واحد افسر ہیں جو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے جنرل ہیڈ کوارٹر میں پوسٹ ہوئے ہیں۔ جنرل باجوہ نے 1984میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

آپ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے وار سٹڈیز میں اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تمغہ بسالت اور ہلال امتیاز جیسے اہم اعزازات حاصل کیے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نومبر 2019 سے سی پیک اتھارٹی کےچئیرمین بھی ہیں۔

Leave a Reply