عائزہ نے خاندان والوں کی مخالفت کے باوجود دانش سے شادی کرنے کی وجہ بتادی 1

عائزہ نے خاندان والوں کی مخالفت کے باوجود دانش سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے خاندان والوں کی ناپسندیدگی اور مخالفت کے باوجود دانش تیمور کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

عائزہ خان اوردانش تیمور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے جو اپنے گھراورکیریئر کو متوازن انداز میں لے کر چل رہے ہیں تاہم اس خوشگوار جوڑی کی شروعات اتنی اچھی نہیں تھی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان والے ان کی دانش کے ساتھ شادی کے خلاف تھے اور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔

 

عائزہ خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا جب دانش کے گھر والے میرا ہاتھ مانگنے آئے تو میرے رشتے دار خوش نہیں تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے میری شادی خاندان میں ہی ہو۔ انہوں نے میری والدہ کو سمجھایا بھی کہ میری شادی دانش سے نہ کریں لیکن میری والدہ کو دانش بہت پسند آئے تھے۔

عائزہ نے مزید بتایا کہ دانش نے میرے رشتے کے سلسلے میں میری والدہ سے ملاقات کی تھی اورانہیں شادی کے لیے منایا تھا۔ اور ہم سب کی ناپسندیدگی کے باوجود صرف میرے والدین کی کوششوں کی وجہ سے ملے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان، ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا نجی ٹی وی چینل سے  نشر ہونے والا ڈراما’’میرے پاس تم ہو‘‘ لوگوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

Leave a Reply