صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک آدمی ٹرمپ ٹاور شکاگو سے لٹک گیا 1

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک آدمی ٹرمپ ٹاور شکاگو سے لٹک گیا

(ویب ڈیسک):اتوار کی شام شکاگو میں ٹرمپ ٹاور کی 16 ویں منزل پر گھنٹوں لٹکے ایک شخص نے خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اسنے نیچے اترنے سے انکار کر دیا، جب تک کہ صدر ٹرمپ اس کے ساتھ بات کرنے پر راضی نہ ہوں۔

اتوار کی رات تک پولیس نے اس شخص کے ساتھ بات چیت کی ، لیکن وہ ڈٹے ہوئے تھا کہ اگر اس کی مانگ پوری نہ کی گئی تو وہ رسی کو کاٹ دے گا۔ اس نے کہا کہ “میں احتجاج کر رہا ہوں۔”

اس نے اپنی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ، “میں ایک بلیک امریکی ہوں ، اور میں مسٹر ٹرمپ سے الیکشن سے پہلے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں مرنا نہیں چاہتا۔ اگر کوئی اس رسی کو کھینچنے کی کوشش کرے گا تو میں کود کر مر جاؤں گا”۔

Leave a Reply