صحت مند زندگی کے لئے مکھن کی اہمیت 1

صحت مند زندگی کے لئے مکھن کی اہمیت

(ویب ڈیسک): جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے لوگوں کی غذا بھی تبدیل ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کی غذا دیسی کھانوں سے بدل کر جنگ فوڈز کی طرف جاتی جارہی ہے۔ جس کے باعث اکثر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔ آج ہم آپ کو دیسی غذاؤں میں موجود مکھن کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس کا استعمال ہماری صحت کے لیے کتنا مفید ہے۔
مکھن قدیم دور سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان میں دودھ، دہی اور مکھن شامل ہیں۔اس لئے ہمیں ضرور ان کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اس لئے یہ ہمیں دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے موٹے اور دل میں مبتلا افراد کے لئے کھانا مناسب نہیں اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور ایسے افراد جن کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہو وہ بھی مکھن کے استعمال سے گریز کریں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال اپنے بچوں کو ضرور کروائیں کیونکہ یہ ان کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔
مکھن کے فوائد:
* مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
* مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
* مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
* مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
* مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
* مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
* مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
* مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
* مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
* مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
* مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
* مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
* مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
* مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
* مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

Leave a Reply