شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی 1

شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی

کراچی: 

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی ہے۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شہریار منور نے رواں سال کی ابتدا میں ہالہ سومرو  نامی دوشیزہ سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ منگنی کی تقریب بھی کراچی میں سادگی سے کی گئی  جس میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

 

شہریار منور نے حال ہی میں منگنی ٹوٹنے کی تصدیق اپنے انٹرویو میں کی جب ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میز بان کی جانب سے شہریار منور سے سوال پوچھا گیا کہ  کوئی ایسا جرات مندانہ کام جو آپ نے کیا ہو۔

جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ اپنی زندگی میں کیا گیا ایک ہی جرات مندانہ  کام یہ ہے جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر منگنی کرلی اور پھر آپ ہی نے یہ منگنی ختم کی لیکن اس بار جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہوں گا اس کا انتخاب میں خود کروں گا۔
 
 

Leave a Reply