پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کو اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments