(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناہے کہ طلبا کے اسکول آنے سے پہلے کل وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد ختمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
Education and Health Ministers meeting again tomorrow to review the coronavirus situation before students start coming to school. While I desperately want education to continue the final decision will be on health grounds. Students well being will always be a priority
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 14, 2021
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ لیکن آخری فیصلہ صحت کی صورتحال کو دیکھ کر ہی لیا جائے گا کیونکہ طلبہ کی بھلائی ہمیشہ ان کی ترجیح رہے گی۔
“شفقت محمود نے طالب علموں کو اہم خبر سنا دی” ایک تبصرہ