ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ ٹویٹر ‘ پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔
لالا کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آگیا ہے۔ آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
کورونا وبا کے دوران شاہد آفریدی فلاحی کاموں میں مصروف عمل دکھائی دے رہے تھے۔