شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو چوالیس واں یوم ولادت 1

شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو چوالیس واں یوم ولادت

لاہور(ویب ڈیسک) : شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو چوالیس واں یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک بحریہ کے تازہ دم دستے نے مزاراقبال پرگارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پروقار تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد پریڈ کا آغاز کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے دستے نے علامہ اقبال کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اور ملت اسلامیہ مفکر اسلام کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے، علامہ اقبال نے مشکل وقت میں اسلامی فلاحی ریاست کا راستہ دکھایا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مسلمان ظلم و نا انصافی کا شکار ہو کر منزل کا سراغ کھو بیٹھے تھے، افکار اقبال نے امید کی وہ شمع روشن کی، جس کی روشنی سے منزل کا تعین ہوا، قائد اعظم کی عظیم قیادت میں مسلمانوں نے خودمختار ریاست کا قیام ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے افکار عالمگیر حیثیت کے حامل ہیں، امت مسلمہ کے مسائل کا حل شعری مجموعوں اور کلام میں پنہاں ہے، تصور خودی مسلمان کو بحیثیت مومن انفرادی اور اجتماعی طور قوت بخشتا ہے، وہ قوت جس پرعمل سےا قوام عالم میں سنہری مقام حاصل ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply