سی این جی اسٹیشنز کو نئے گیس کنکشن دینے کی پابندی ختم 1

سی این جی اسٹیشنز کو نئے گیس کنکشن دینے کی پابندی ختم

لاہور: 

 حکومت نے سی این جی اسٹیشن پرگیس کے نئے کنکشن دینے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

 وفاقی حکومت نے سی این جی کنکشن پرکئی برسوں سے عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد سی این جی اسٹیشن لگانے کیلیے فوری گیس کاکنکشن مل جائیگا اورجوگیس نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بند تھے، وہ دوبارہ کھل جائیں گے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پابندی ختم کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ سی این جی کی وجہ سے حکومت کو ایک ارب ڈالرکا تیل کم امپورٹ کرنا پڑے گا اور سی این جی کے استعمال سے فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ کےمطابق سی این جی اسٹیشن کی بحالی سے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کم امپورٹ کرنے سے حکومت کو تقریباً ایک ارب ڈالرسالانہ کی بچت ہوگی۔ حکومت جلد ہی سی این جی سٹیشنوں کے قیام کی پالیسی بھی لائے۔

 
 
 

Leave a Reply