سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے حکومتی لائحہ عمل مرتب 1

سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے حکومتی لائحہ عمل مرتب

(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے ، ایس او پیز پر عملدرآمد اور حکومتی لائحہ عمل کے حوالے سے میڈیا کو بریفننگ دی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مرحلے میں نویں دسویں سمیت کالج اور یونیورسٹیوں کو کھولا جائے گا۔ پھر ایک ہفتے کے وقفے سے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک اسکول کھول دیے جائیں گے۔ اگر حالات سازگار رہے تو 30 ستمبر تک پرائمری اسکول بھی کھول دیے جائیں گے۔

وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے۔
وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز اسپیشل کلاسز لگائی جائیں اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن اسپیشل تیاری کروائیں، کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں، 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔

Leave a Reply