(ویب ڈیسک): کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا صرافہ مارکیٹوں میں سونا 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا تولہ ہو گیا۔
تلبینہ سے ڈیپریشن کا علاج۔۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے منگل کے روز سونا 350روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد 24 قیراط سونا 1لاکھ 13ہزار 500روپے کا تولہ ہوگیا۔22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ3ہزاد583 روپے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار 875روپے میں فروخت ہوا اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 1310 روپے پر برقرار رہی۔