سونا سستا۔۔۔۔ مگر کتنا؟ 1

سونا سستا۔۔۔۔ مگر کتنا؟

(ویب ڈیسک): رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کے روز سونا 200روپے سستا ہوگیا ۔تاہم اب بھی صارفین قوت خرید نہ ہونے کے باعث مصنوعی زیورات کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں.

مراد راس کی والدین سے درخواست۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ کمی دیکھی گی جس کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لالھ12ہزار500روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار125 روپے متعین ہیں اور21قیراط فی تولہ سونا 98ہزار437 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 5روپے سستی ہوکرچاندی 1315 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی۔

سونے کی اڑان پھر تیز۔۔۔۔۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بلند ترین ہونے کے باعث صارفین سونے کے زیورات خریدنے سے کراتے ہیں اور شہریوں میں مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے شادیوں ودیگر فنکشنز کیلئے خواتین مصنوعی زیورات خریدنے لبرٹی وانارکلی جانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply