سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا 1

سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

نئی دہلی: 

اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والےبالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا۔

معروف بالی ووڈ اداکار و بی جے پی رہنما سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آج پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی کرتارپور آمد کی تصدیق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کی تھی۔

 سنی دیول نے کرتارپور آمد کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ  اداکار و سیاستدان سنی دیول کا  تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔

 
 
 

Leave a Reply