سندھ: 6 سے 8 تک کی کلاسیں اعلان شدہ شیڈول کے مطابق کھلیں گی 1

سندھ: 6 سے 8 تک کی کلاسیں اعلان شدہ شیڈول کے مطابق کھلیں گی

(ویب ڈیسک): وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 6 سے 8 تک کی کلاسیں اعلان شدہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر سے ہی کھلیں گی۔
لاڑکانہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےوزیرتعلیم سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز سندھ حکومت کے 28 ستمبر کوکلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نےچند روز قبل یہ فیصلہ صوبے میں پہلے فیز کے کھلنے کے بعد زمینی حقائق کو سامنے رکھ کرکیا تھا،جب تک نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوتا ہم مزید بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
سعیدغنی نے بتایا کہ اس وقت وہ خود بھی سندھ کے مختلف اضلاع جن میں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگرشامل ہیں،وہاں کا دورہ کرکے تعلیمی اداروں کی ایس او پیز دیکھ رہے ہیں۔
وزيرتعليم سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ والدین نے چھ سات ماہ سےنجی اسکولوں کی فیس ادا نہیں کی اوراب ايک ساتھ فيس کی ادائیگی مشکل ہے،اس لئے ان والدین کوريليف فراہم کريں۔سعیدغنی نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ20فیصد رعایت کےساتھ قسطوں میں فیس ادا ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں