سندھ: لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع 1

سندھ: لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع

کراچی(ویب ڈیسک): وزیرا اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ میں مزید ایک ہفتہ لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سندھ میں جزوی یا مکمل کرفیو لگانے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔ صوبے میں گڈز ٹرانسپورٹ، کریانہ، میڈیکل اسٹور بند نہیں کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا اور رقم فراہم کی جائے گی۔ مستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی شروع ہوچکی ہے اور رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کی گئی ہے وہ اس بات پر متفق ہیں کہ عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنی چاہیے۔

Leave a Reply