corona relief tiger force

سندھ حکومت کا ٹائیگرفورس کو کورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار

ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کوکورونا ریلیف سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ریلیف کی تمام سرگرمیوں کوغیرسیاسی رکھا ہے، ریلیف کے کاموں میں غیرسیاسی، اچھی شہرت کے افراد کو رکھا گیا ہے، کورونا، لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد غیرسیاسی کام ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہے، ٹائیگرفورس سیاسی کارکنوں پرمشتمل ہے، لہذا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کوریلیف آپریشن میں شامل نہیں کرسکتے، سندھ میں ٹائیگرفورس کی سرگرمیاں ہمیں کہیں نظرنہیں آرہیں جب کہ ٹائیگر فورس رضاکاروں کوراشن کی تقسیم میں بھی شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply