سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق کے ساتھ چلنے کا اعلان 1

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاق کے ساتھ چلنے کا اعلان

سلام آباد((ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاون کے معاملے پر وفاق کے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ 9 مئی سے پہلے جو صنعتیں بند تھی وہ بدستور بند رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز، بڑے اجتماعات، شاپنگ مالز پرپابندی برقرار رہے گی، پیر سے دیہی اور رہائشی علاقوں میں دکانیں کھولی جاسکیں گی، چھوٹی دکانیں اور کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھلے گا، ہفتے اور اتوار کو صوبے میں مکمل لاک ڈاون ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت کاروبار بند کرنا نہیں چاہتی، وفاق چھوٹے تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے دے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں کرسکتے، تاجر برادری سے بات کریں گے اور ان کی بات وزیراعظم کے آگے رکھیں گے،متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ شاپنگ مالز بند رہیں گے۔انہوں ںے کہا کہ تاجربرادری شدید مشکلات میں ہے، وفاق انہیں آسان اقساط پر قرضے دے، تاجروں کو کلیئر کردوں کہ بندش ہماری طرف سے نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، سعید غنی اور ناصرشاہ پر مشتمل کمیٹی بنارہے ہیں جو تاجروں سے ملاقات کرے گی، وفاقی حکومت کو درخواست کروں گا کہ تنخواہوں کیلئے تاجروں کو جلد قرضے دیں۔

Leave a Reply