سعودی عرب نے ملک بھر سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا 1

سعودی عرب نے ملک بھر سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا

(ویب ڈیسک): سعودی عرب نے اتوار (21 جون) کی صبح سے ملک بھر سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کل کرفیو کو پورے ملک میں اٹھا دیاا جائے گا۔ لیکن مکینوں کو فی الحال صرف ضرورت کے مطابق اپنے گھر چھوڑنے کی اجازت ہو گی۔ وزارت نے کہا کہ تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو اس شرط پر چلنے کی اجازت ہوگی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ عمرہ زیارت اور بین الاقوامی پروازیں اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین اور سمندری سرحدیں بھی بند رہیں گی۔ مزید یہ کہ اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی طرح کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

Leave a Reply