(ویب ڈیسک): پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے انگلش ٹیچرز کے لئے خوشخبری، اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر تمام انگلش ٹیچرز کو انکریمنٹ ملے گا، ایپکس کورٹ آف پاکستان نے سکول ایجوکیشن کو تمام انگلش ٹیچرز کو برابری کی بنیاد پر انکریمنٹ دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے انگلش ٹیچرز کیلئے خوشخبری،اعلی تعلیم کی بنیاد پر تمام انگلش ٹیچرز کو انکریمنٹ ملے گا۔اس سے قبل چند انگلش ٹیچرز کو اعلی تعلیم کی بنیاد پر انکریمنٹ دیا جارہا تھا۔ سفارش کی بنیاد پر چند اساتذہ کو انکریمنٹ پر دیئے جانے پراساتذہ نے اعتراض کیا تھا۔ایپکس کورٹ آف پاکستان نے سکول ایجوکیشن کو تمام انگلش ٹیچرز کو مساوی طور پر انکریمنٹ دینے کی ہدایت کردی۔فیصلہ سے لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو استفادہ ہوگا۔
علاوہ ازیں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر تحصیل ماڈل ٹاؤن کا تنظیم سازی کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، اساتذہ کے مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئی۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر تحصیل ماڈل ٹاؤن کا تنظیم سازی کے سلسلے میں اہم اجلاس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی امرسدھو میں منعقد ہوا، اجلاس میں صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اجمل خان نیازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سینئر رہنماء محمد سلیم طیب کھیڑا، محمد شفیق ناگی، غلام صابری، آصف گوہر، محمد لطیف، عمران لیاقت، میاں امتیاز، محمد بشیر گجر، رائے نعیم الحسن ایاز، خرم شاہین، آصف گوہر اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن محمداجمل خان نیازی نے کہا کہ سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کی پروموشن، میل اور فی میل اساتذہ کی فوری پوسٹنگ کی جائے، صدر قومی زبان تحریک قاطمہ قمر نے کہا اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے ضامن ہیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہیں
#teacher #englishteachers #govtschools
Load/Hide Comments