اسلام آباد :اسلام آباد کے سرد موسم کے باعث کھلے آسمان تلے دھرنے کے شرکا موسمی بیماریوں کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھرنے کے 90 شرکابخار، نزلہ وزکام اورکھانسی کے باعث پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔ ترجمان پمز کے مطابق دھرنے کے 30 مریض پمز کی ایمرجنسی میں لائے گئے جن کا تسلی بخش علاج کیا گیا۔ بیشترمریض او پی ڈی اور ایمرجنسی میں علاج کے بعد واپس جاکردوبارہ دھرنے میں شامل ہوگئے ۔دھرنے میں شریک تین مریض تیز بخار کے باعث پمز ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق رات کے اوقات میں ٹھنڈ بڑھ جانے کے باعث زیادہ تر افراد کو بخار اور زکام کی شکایت ہے ۔
