سال نو کا تحفہ: واٹس ایپ میں 3 نئے فیچر متعارف 1

سال نو کا تحفہ: واٹس ایپ میں 3 نئے فیچر متعارف

(ویب ڈیسک): معروف میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کے لیے بے شمار حیرت انگیز اقدامات کیے جاتے رہتے ہیں اور سال نو کے موقع پر بھی واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز شامل ہونے جا رہے ہیں۔
فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے نئے سال کے آغاز سے قبل ہی صارفین کے لیے واٹس ایپ میں 3 نئے فیچر کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
سال 2021 میں واٹس ایپ کے نئے اور حیرت انگیز فیچر کیا ہوں گے آئیے جانتے ہیں۔
براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کالنگ
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نئے برس واٹس ایپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف ہونے جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اسمارٹ فون کی طرح آن لائن بھی کال ریسیو کرپائیں گے تاہم واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ابتدا میں محدود پیمانے پر لانچ کیا جائے گا اور کال بٹنوں میں بھی بیٹا لیبل موجود ہوں گے۔
چیٹ پر متعدد آئٹم پیسٹ کیے جا سکیں گے
ویب بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس (2.21.10.23) کے لیے واٹس بیٹا واٹس ایپ کا پہلا بیٹا ہو گا جو نئے برس صارفین کو واٹس ایپ میں ایک سے زائد تصاویر اور ویڈیوز کو پیسٹ کرنے کی صلاحیت دے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے متعارف کروانے سے صارف اپنی فوٹو گیلری سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز منتخب کرتے ہوئے ٹیپ پر ایکسپورٹ کر کے پیسٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کے ذریعے جب آپ واٹس ایپ کھولیں گے اور چیٹ آپشن میں مختلف آئٹم پیسٹ کریں گے تو تمام تصاویر اور ویڈیو ایڈ ہو جائیں گے جس کے بعد آپ جسے چاہے ان تصاویر کو سینڈ کرسکیں گے۔

نئے قواعد و ضوابط کی پالیسی
واٹس ایپ کے تمام صارفین کو 2021 میں واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا پڑے گا، اگر صارف اتفاق نہیں کرتا تو اسے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی پالیسی 8 فروری کو اپ ڈیٹ کی جائے گی تاہم تاریخ ممکنہ طور پر تبدیل کی جا سکتی ہے

Leave a Reply