سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا 1

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا

(ویب ڈیسک): سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا ہے۔
حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں