(ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم میر ظفر الله خان جمالی انتقال کر گئے۔
سابق وزیر اعظم کو کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹیلیٹر منتقل کردیا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت پر نہایت افسردہ ہیں۔
میر ظفر اللہ خان جمالی کی رحلت کی اطلاع پا کر نہایت افسردہ ہوں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی افسوس ہوا۔ نفیس انسان اور باوقار سیاستدان تھے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں جگہ دے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ جملہ لواحقین سے اظہارتعزیت، اللہ تعالی انھیں صبرجمیل سے نوازے۔ آمین
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 2, 2020