سابق صدر آصف زرداری کی تشویشناک صحت ،سرکاری ڈاکٹروں نے دل کے آپریشن کی سفارش کردی 1

سابق صدر آصف زرداری کی تشویشناک صحت ،سرکاری ڈاکٹروں نے دل کے آپریشن کی سفارش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کی تشویشناک صحت کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹروں نے دل کے آپریشن کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر سرکاری ڈاکٹرں نے دل کی آپریشن کی سفارش کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ذاتی معالجین کے بغیر سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے آصف زرداری کے دل کے آپریشن کے معاملہ پر خاندان کے افراد جلد مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری مشاورت کے لئے اسلام آباد پہنچیں گی، بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی صحت کی موجودہ صورت حال پر مشاورت کے بعد خاندان کے افراد اہم فیصلے کریں گے۔باوجود خاندان کی درخواستوں کے سابق صدر آصف زرداری تک ذاتی معالجین کو بھی رسائی نہیں دی جارہی۔

Leave a Reply