(ویب ڈیسک): سائنسدانوں نےمریخ کے نمکین پانی سے آکسیجن اور ایندھن نکالنے والی ٹیکنالوجی ایجاد کرلی۔نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مریخ پر قیام اور زمین پر واپسی ممکن ہوسکے گی۔ نئی ٹیکنالوجی انتہائی سستی اور مریخ کے ماحول میں استعمال کی جاسکے گی۔
سائنسدانوں کو مریخ پر زندگی بسانے کے لئے بڑی کامیابی مل گئی۔ سائنسدانوں نے مریخ پر پائے جانے والے نمکین پانی سے آکسیجن بنانے اور ایندھن نکالنےکی ٹیکنالوجی دریافت کرلی۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نےایک ایسا الیکٹرو لائسس سسٹم تیار کیا ہے جو آکسیجن اورہائیڈروجن کو براہ راست مریخ کے نمکین پانی سےالگ کرسکتا ہے اور یہ عمل کم پیچیدہ اورسستا بھی ہے۔ ریسرچرز نے تجربہ مریخ کےدرجہ حرارت منفی 26 ڈگری کےتحت کیا جس میں وہ کامیاب رہے۔
سائنسدانوں کےمطابق یہ ٹیکنالوجی زمین پر بھی کارآمد ہے۔ یورپی اسپیس ایجنسی مارس ایکسپریس مریخ پرپانی کے کئی تالابوں کا انکشاف کرچکی ہے۔ سائنسدانوں کےمطابق نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مریخ پر قیام اور واپس زمین پر آنا ممکن ہوسکےگا۔ مریخ پرخلابازوں کوپانی اورایندھن سمیت کچھ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہےجواب پوری ہوپائےگی۔اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نےحال ہی میں اعلان کیا تھا کہ مریخ پر انسان چار سال میں اترے گا۔
