(ویب ڈیسک): سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی اپنی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی۔ خود کو بینک یا سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کی رقم لوٹنے والے مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر دیا۔
کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہوں کے 16 کارندے گرفتار کر لیے گئے اور 7 بھی مقدمات درج کیے گئے۔
سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی اپنی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی
خود کو بینک یا سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں کی رقم لوٹنے والے مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن
کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہوں کے 16 کارندے گرفتار
7 مقدمات درج!#FinancialFraud#cybercrimeFIA pic.twitter.com/OeQmwr9RWk— Cyber Crime Wing – FIA (@cybercrimefia) June 15, 2020
سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے( گوجرانوالہ زون) نے متاثرہ شخص کی آج ہی موصول ہونے والی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے متاثرہ شخص سے تقریبا چھ لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے 16 ملزمان کو گرفتار کر کے ہزاروں جعلی موبائل سمیں اور تمپ اسپر لیشن سمیت دیگر آلات بر آمد کے لیے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ فیض الله کوریجو نے نیوز کانفرنس میں بتایا ایف آئی اے سائبر کرائم کے کراچی، ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے 16 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو منظم طریقے سے فراڈ کر رہے تھے ،ملزمان ٹی وی گیم شو کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ لوگوں کی معلمات جمع کر ے کے لیے اپنے آپ کو آرمی آفیسر یا اسٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کر کے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالتے تھے۔ ملزمان دوسروں کے نام پر موجود سمیں اپنے نام پر کروا لیے تھے اور فرنچائز سے سمیں نکال کر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ان کے قبضے سے موبائل سمیں اور تھمب امپریشن ڈیوائس سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔