(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جس میں شعبہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے بعض اقدامات میں تاخیر پر اظہار برہمی کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس: شعبہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
▪︎وزیر اعلی عثمان بزدار کا کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے بعض اقدامات میں تاخیر پر اظہار برہمی۔ pic.twitter.com/e13LK1TPT9— Government of Punjab (@GOPunjabPK) September 7, 2020
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ زراعت کے شعبے میں کئے جانے والے اقدامات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔کسانوں کے لئے سہولتیں فراہم کرنا محکمہ زراعت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت دیگر اداروں کو زرعی ریسرچ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
محکمہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اور سیکرٹری زراعت نے محکمے کی کارکردگی اورکسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔