کراچی:
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ان کی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیاہے۔
دوروز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئی ہیں۔
ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر رابی پیرزادہ کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے ایک مختصر سی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے،
’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘
دوسری جانب رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔