دیوالی پر کشمیر کے اندھیروں کو نہ بھولیں، مہوش حیات کی ہندو برادری سے اپیل 1

دیوالی پر کشمیر کے اندھیروں کو نہ بھولیں، مہوش حیات کی ہندو برادری سے اپیل

کراچی: 

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ہندو برادری دیوالی کے پُررونق تہوار پر کشمیر کے بارے میں بھی سوچیں جہاں اندھیروں کے سوا کچھ نہیں۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو کمیونٹی دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔  یہ روشنیوں کا تہوار کہلاتا ہے جسے لوگ دئیے اور چراغ جلاکر مناتے ہیں۔ تاہم دیوالی کے اس پُررونق تہوار پر مہوش حیات مظلوم کشمیریوں کو نہیں بھولیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات نے شادی کرلی؟

 

مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا روشنیوں کا تہوار ’دیوالی‘ منارہی ہے چلیں اس تہوار پر کشمیر کے بارے میں سوچیں، جہاں اندھیروں کے سوا کچھ نہیں۔ یاد رکھیں جب آپ چراغ جلاتے ہیں اس وقت آپ سایہ بھی ڈالتے ہیں۔ آئیں کشمیریوں کو اس بھیانک خواب میں کمزور نہ ہونے دیں۔

مہوش حیات نے دیوالی کے روشنی بھرے تہوار پر لوگوں کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی یاد دلاتے ہوئے ’کشمیر سیاہ دن‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Leave a Reply