دھند ہی دھند، حد نگاہ انتہائی کم، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ 1

دھند ہی دھند، حد نگاہ انتہائی کم، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک : لاہورسے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہوگئی،ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M-2، لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کے اعث حدِ نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے اور ہر قسم کی ،اسی طرح لاہورسے کالا شاہ کاکوتک شدید دھند کے باعث موٹر وے پرحدِ نگاہ میں کمی،ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری سفر کے دوران دھند میں بہت احتیاط سےکام لیں۔گاڑی کے آ گے اور پیچھے والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کم رکھیں،اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں اور ہیڈلائٹ لوبیم پررکھیں، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130سے مدد لیں۔اس حوالے سے موبائل فون ایپلیکیشن”این ایچ ایم پی ہمسفر”میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف شہروں جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میںموسم خشک اور سرد رہے گا ، تاہم صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید ترین سرد رہے گا ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم خشک اور شدید سردرہا ،پیرکی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 8 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب93 فیصد رہا۔

Leave a Reply