داعش کا ابو ابراہیم الہاشمی کو نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان 1

داعش کا ابو ابراہیم الہاشمی کو نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان

دمشق: 

شدت پسند دولت اسلامیہ (داعش) نے اپنے سربراہ ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔

داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو اپنا نیا لیڈر اور خلیفہ مقرر کیا ہے۔ داعش نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے جو سعودی شہری اور ابوبکر البغدادی کا ممکنہ جانشین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کیخلاف امریکی آپریشن کی ویڈیو جاری

اپنے بیان میں داعش کے نئے ترجمان ابو حمزہ القریشی نے پیروکاروں کو ابو ابراہیم الھاشمی کی بیعت کرنے کی ہدایت کی اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں نہ مناؤ۔ داعش کے نئے سربراہ کی کوئی تصویر اور شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔

داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے اپنی حکومت قائم کی تھی اور ابو بکر البغدادی کو اپنا سربراہ بنایا تھا۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسپیشل فورسز نے شام میں آپریشن کیا تھا جس میں ابو بکر البغدادی سمیت متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

 
 
 

Leave a Reply