دادو: پیرا میڈیکل ملازمن کا اپنے حقوق کے لئے احتجاج ۔ مریضوں کی زندگیاں خطرے میں 1

دادو: پیرا میڈیکل ملازمن کا اپنے حقوق کے لئے احتجاج ۔ مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

(اعجاز علی چانڈیو ۔ رپورٹر ) دادو پیرا میڈیکل ملازمن کا اپنے حقوق کے لئے احتجاج نے ہسپتال میں آئے ہوئے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان پر سول ہسپتال دادو میں آج بیسویں روز او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کرکے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں امام بخش اتيرو، راجہ رفیق احمد پہنور، نثار لاشاری، ظہیر عباس کھڑو، امتیاز چانڈیو، گل محمد شاہانی، صداقت علی سومرو اور دیگر نے کہا کہ ہم مسلسل اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، پیرا میڈیکل ملازمین کا سروس اسٹریچر، ٹائم سکیل، ہیلتھ پروفیشنل الائونس سمیت دیگر جائز مطالبات ہل نہیں کئے گئے ہیں، ہمارے بیس روز سے مسلسل دو گھنٹوں کا احتجاج چل رہا تھا لیکن ہمیں آج سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کرنا پڑ رہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے احتجاج کی وجہ سے آئے ہوئے مریضوں کو تکلیفوں سامنا کرنا پڑے لیکن ہمارے جائز مطالبات ہل نہیں کئے گئے ہیں، آج ہم مجبور ہو کر ضلعہ بھر میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے، پندرہ جنوری سے ابھی تک کراچی پریس کلب پر ہمارے احتجاج چل رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے ابھی تک کوئی ہمارے جائز مطالبات سننے کے لئے تیار نہیں ہے، ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو پوری سندھ کے شہروں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی طرف سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے او پی ڈی کے بائیکاٹ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے.

Leave a Reply