دادو(علاقائی خبریں) :حکومت سندھ کی ھدایت پرغریب اور مسکین خواتین میں گرم کمبل تقسیم 1

دادو(علاقائی خبریں) :حکومت سندھ کی ھدایت پرغریب اور مسکین خواتین میں گرم کمبل تقسیم

دادو(رپورٹ اعجاز چانڈیو) تعلقہ مختیار کار خیرپورناتھن شاہ غلام شبیر کلھوڑو نے کہا کہ سخت اور شدید سردیوں کے دوران ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے آس پاس بیٹھے غریب اور مسکین لوگوں کا خیال رکھیں جو لوگ غریب اور مسکین ہیں گرم کمبل خرید نے کی طاقت نہیں رکھتے ان کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے، اس بات اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گرم کمبل غریب اور مسکین خواتین میں تقسیم کرنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے دیئے گئے اور ڈپٹی کمشنر دادو کی ھدایت پر تقسیم کررہے ہیں تاکہ انتھائی غریب اور مسکین لوگوں کو سردی سے محفوظ رہیں اور اس خیر کے نیک کام میں جن افراد کو اللہ تعالے نے نوازا ہے ان کو چاہیئے وہ اپنے پڑوسی غریبوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں میں امید کرتا ہوں کے ہمارے صاحب حثیت لوگ اس خیر اور نیکی کے کام میں ضرورحصہ لیں گئے اور انسان ذات کی ضرورخدمت کرنے میں حصہ لیں گئے اس موقع پر گرم کمبل لینے والی غریب اور مسکین خواتین نے سندھ حکومت کے اس اقدامات کرنے پر تعریف کی.

Leave a Reply