(ویب ڈیسک): خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ پوست کے اندرسے جو نہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں انھیں خشخاش کہتے ہیں۔ یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ پیسٹری اورڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، ذنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔
۱۔ بھرپور نیند
خشخاش اورتربوز کے بیج ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔
۲۔سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اورحسب ضرورت پانی ملاکرلگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۳۔دماغی صحت
خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کراستعمال کیاجائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
۴۔وزن میں کمی
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔
۵۔گرمی کا سر درد
خشخاش کوپیس کرپانی ملاکرپیسٹ بناکرپیشانی پرلگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دورہوجاتاہے۔
۶۔آنکھ اور کان کا درد
خشخاش کوپانی میں پکاکراس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دورہوجاتاہے۔
۷۔نزلہ اورکھانسی
خشخاش کوپانی میں پکاکرایک چٹکی نمک ملاکرجوشاندہ تیارکریں اورٹھنڈاہونے پرچھان کرپی لیں۔نزلہ اورکھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔
۸۔جوڑوں کا درد
خشخاش جوڑوں کادرد دورکرنے میں مفید ہے اس کاتیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتاہے۔اگر آپ پین کلرکی جگہ اسکااستعمال کریں تو زیادہ مفیدرہتاہے۔
۹۔خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کوپیس کراسمیں دودھ اورشہد یاپھر خالی دہی ملاکرجلد پرلگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔
۱۰۔سر کی خشکی
سرکی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کاعمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کوپیس کردہی ملاکراسکیلپ پرلگانے سے سرکی خشکی دورہوجاتی ہے۔