(ویب ڈیسک): پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے خاتون کی جانب سے 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
It appears that some recent hearsay regarding one of my franchised salons is causing a bit of a news media frenzy, I wanted to take a minute to address these allegations and assure all of our loyal customers that none of these allegations are true.
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) December 4, 2020
یاد رہے کہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے چند روز قبل حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی فیصل آباد میں واقع مقامی فرنچائز پر الزام لگایا تھا کہ اس سیلون سے بالوں کا ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پر جو کریمیں استعمال کی گئیں وہ غیر معیاری تھیں۔
خاتون نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا ہے۔ تاہم اب حدیقہ کیانی نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں تمام صارفین کو یقین دلاتی ہوں کہ ان میں سے کوئی الزام درست نہیں اور ان کے سیلون کی تمام فرنچائز مکمل ایس او پیز پر عمل کررہی ہیں۔
Hadiqa Kiani Salon franchises across the country continue to operate with the highest quality products and according to proper SOPs. Our main objective will always be the complete satisfaction of our loyal clients that continue to come through our doors every day.
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) December 4, 2020
حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ ان کی قانونی ٹیم ان تمام الزامات کو دیکھ رہی ہے اور میرے وکیل اور مقامی فرنچائز کی ٹیم ان بے بنیاد دعوؤں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
واضح رہے کہ مقامی عدالت نے گلوکارہ حدیقہ کیانی، فیصل آباد فرنچائز کے مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو سمن جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔